ایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ 307عمارتیں سربمہر

Nov 16, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، غیر قانونی کمرشل استعمال اورتعمیراتی قواعد کی خلاف ورزیوں پر 307 عمارتیں سر بمہر، پانچ مسمار کر دی گئیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر نگرانی ایل ڈی اے اور محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کر کیجوہرٹاون، کچا جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر  رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے کی بناپر ان عمارتوں کے خلاف کارروائی کی۔سمسانی روڈ جوہر ٹاؤن میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی طور پر بنائی جانے والی ورکشاپس اور دکانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے تین سو سے زیادہ دکانیں، ورکشاپس اور کمرشل سرگرمیاں کرنے والی دیگر عمارتیں سر بمہر کر دی گئیں۔اسی علاقے میں نقشہ منظور کروائے بغیر بنائی جانے والی پانچ کمرشل تعمیرات کو بھی سر بمہر کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوسرے مرحلے میں کچا جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر کارروائی کی گئی اور تین پلازے اور چار دکانیں سر بمہر کردی گئیں۔

مزیدخبریں