گستاخانہ  خاکوں کی نمائش مختلف تہذیبوںمیںتصاد م کی ناپاک سازش ہے:ارسلان خالد ورک

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ گستاخانہ  خاکوں کی نمائش مختلف تہذیبوںمیںتصادم اورعالمی امن تباہ کرنے کی ناپاک سازش ہے 57مسلم ممالک فرانس کامکمل سفارتی واقتصادی سوشل بائیکاٹ کریںاورتمام اسلامی ممالک اپنے اپنے ملکوں میں فرانسیسی سفارت خانے بندکردیںتاکہ فرانس کو سخت پیغام دیا جاسکے،ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ کی سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کئے بغیر انسانی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونا ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن