پتو کی (نمائندہ خصوصی )غیر جمہوری راستوں سے حکومت کرنے والوں نے ایک بار پھر ملکی اداروں کو سیاسی بنانے کی خواہش کا اظہاگزشتہ روز مریم صفدراعوان نے ایک انٹرویو کے دوران کیا اور ملکی اداروں کو سیاسی کٹھ پٹلی بنانے کی غیر جمہوری ذہنیت کی عکاسی کی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میونسپل کمیٹی سٹی پتوکی کے صدر سید حماد حسن شاہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ہے آج دنیا پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہے اور بہت سے معاملات میں عمران خان کے بتائے ہوئے اصولوں پر چل رہی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف ایم سی سٹی پتوکی کے سینئر نائب صدر شیخ حنظلہ مبشر، انفارمیشن سیکرٹری قنبر عباس نقوی، جنرل سیکرٹری نیبر ہڈ باڈی وارڈ نمبر14ملک زوہیب عابد و دیگر بھی موجود تھے۔