کہوٹہ(نامہ نگار)انسپکٹر راجہ نصیر شہید کی اہلیہ ، ڈائریکٹر شاہین کالج راجہ نعمان نصیر کی والدہ محتر مہ ،ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم کی ممانی جان کے ایصال ثوا ب کے لیے دعائے قل کا اہتمام کیا گیا جس میں مولا نا حافظ محمد یونس ،مولانا حافظ عبداللہ عباسی ،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ، نمبردار راجہ ندیم رشید ،راجہ قمر یعقوب ، رضوان گل کیانی ،سوشل میڈیا کے صحافی راجہ تو قیر شبیر عوام کی آواز ،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر کیانی ، ممبران پریس کلب کہوٹہ احتشام کیانی ، افتخار غوری ، افضال شمسی ، راجہ رومان سعید ، اسلان کیانی ، فیضا ن جنجوعہ ، کبیر جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی ،سماجی شخصیا ت سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ختم قرآن پاک کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ۔