طیارہ حادثہ: انشورنس کی رقم بڑھانے کیلئے کمپنی سے بات کی جائیگی: ارشد ملک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق سی ای او ارشد ملک نے حادثے کے بعد سے اب تک کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں ابھی تک بچے ہوئے سامان کی حوالگی پر گفتگو کی گئی۔ انشورنس کلیم کی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارشد ملک نے کہا کہ انشورنس کلیم کی رقم بڑھانے کیلئے انشورنس کمپنی سے دوبارہ بات کی جائے گی۔ حادثے کے باعث زمین پر ہوئے نقصانات کی ادائیگی کر دی ہے۔ لواحقین جانشینی سرٹیفکیٹ جلد جمع کرائیں تاکہ انشورنس ادائیگی ہو سکے۔ پی آئی اے تمام ملکی قوانین کا احترام کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...