کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق بیرسٹر صلاح الدین صدر سندھ ہائیکورٹ بار منتخب ہوگئے، محمد عمر سیکرٹری اور ارشد قیصر ہائیکورٹ بار کے نائب صدر بن گئے۔ رئوف شیخ جوائنٹ سیکرٹری اور ذاکر حسین خزانچی کی نشست پر کامیاب ہوگئے۔ سندھ ہائیکورٹ بار میں رجسٹر 3460 ووٹوں میں سے 2183 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں۔