اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے،خواجہ محمد سکندر ذیشان پنجاب ٹرانسفر

Nov 16, 2020

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر وتبادے، وزارت قانون کے ایڈیشنل سیکرٹری راجہ نعیم اکبر کو تین سال کی توسیع دے دی گئی جبکہ عرفان انجم کو جوائنٹ سیکرٹری لگا دیا گیا ہے وہ اس سے پہلے وزارت داخلہ میں جے ایس کے عہدے پر کام کررہے تھے، پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (پاس) گروپ کے دو آفسران گریڈ20نورالامین منگل اور گریڈ18کے خواجہ محمد سکندر ذیشان کو بلوچستان سے پنجاب ٹرانسفر کردیا گیا ہے انہیں فوری طور پر پنجاب کی صوبائی حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔او ایم جی گروپ کے گریڈ18کے آفسران ایس اونارکوٹکس ڈویژن شاہد اقبال کاتبادلہ داخلہ ڈویژن جبکہ داخلہ ڈویژن کے ایس او محمد ضیاء الحق کا تبادلہ نارکوٹیکس ڈویژن کردیا گیا ہے۔او ایم جی گروپ گریڈ18کے سیکشن آفسرمحمد مدثر احمد کا تبادلہ نیشنل ویکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC)کردیا گیا ہے ان کا تبادلہ ڈپوٹیشن پر تین سال کے لیئے کیا گیا ہے۔او ایم جی گروپ گریڈ18کی سیکشن آفسرعنبرین زیدی کا تبادلہ اکنامک افیئر ڈویژن کردیا گیاہے۔پی ایس پی گروپ کے گریڈ19کے آفسر غلام مجطبیٰ جویو کو جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔پی ایس پی گروپ گریڈ20کے آفسر بلال صدیق کمیانہ نے او ایس ڈی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پاس گروپ گریڈ18کی آفسر عاصمہ ثناء اللہ ایس او اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا تبادلہ(ICT)اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری ، اسلام آباد کردیا گیاہے ۔پی ایس پی گروپ کے گریڈ18کے آفسر جو پہلے ایف آئی اے میں تھے کا تبادلہ پنجاب کرتے ہوئے فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18کی آفسر سارہ جواد کی 90دن اور گریڈ17کی آفسر ناہید اختر چاچر کی 12دن کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چھٹی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں