کراچی ‘ 6کروڑ کی سمگلنگ ناکام ، 38 گرفتار 

کراچی (آئی این پی) کسٹمز نے کراچی ائیر پورٹ کے جناح ٹرمینل پر ایک ہی فلائٹس سے آنیوالے 38 کھیپیوں کے خلاف کارروائی میں 6 کروڑ روپے کی سمگل کی جانے والی اشیاء برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے بازیاب مصنوعات ضبط کر کے 7 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ملزمان میں محمد یاسر، سید کامران حسین ، محمد احمد خان ، عمران خان ، کامران کاشف ، جمیل الدین قریشی ، شیخ یاسر ربانی شامل ہیں ، برآمد سامان کی غیر قانونی کلیئرنس میں ملوث کسٹمز افسران اور عملے کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، مذکورہ کارروائی دبئی سے آنے والی ایمریٹس کی فلائٹ نمبر 606 کے ذریعے آنے والے 38 مسافروں کے سامان پر شک کی بنیاد پر کی گئی۔ کسٹمز حکام کی جانچ کے دوران مسافروں کے سامان سے لیپ ٹاپ ، ایس ایس ڈی کارڈز ، مصنوعی زیورات ، آئی فون ، یو ایس بی ، گلاس بیٹس ، ایپل واچ ، کونٹک لینس ، کاسمیٹکس ، آئی پیڈ ، سام سنگ ٹیبلت ، الیکٹرانکس اشیاء ، مالبرو گولڈ ، سین ڈسک ، الٹریو ایس بی ، مہنگے چاکلیٹ ، قیمتی موبائل فونز ، مہنگے پرفیومز برآمد ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...