بحرہ روم میں250سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

روم (نیٹ نیوز)بحیرہ روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے دو سو پچاس سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔ ان مہاجرین کو اوپن آرمز نامی امدادی جہاز نے اطالوی جزیرے سِسلی تک پہنچایا۔ ریسکیو کیے جانے والوں میں ایک سو چوراسی بالغ اور اکہتر بچے شامل ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے ان افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اسپین کی ایک غیرسرکاری تنظیم اوپن آرمز نامی امدادی بحری جہاز چلاتی ہے اور اس طرح اب تک سینکڑوں مہاجرین کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچایا جا چکا ہے۔ زیادہ تر افریقی مہاجرین یورپ پہنچنے کے لیے بحیرہ روم کا خطرناک سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...