لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت غیر یقینی ہے۔ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ میرا دسمبر میں ہونے والے ٹیسٹ میچز پر فوکس ہے کیونکہ ٹیسٹ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے اور مجھے اس میں آگے بڑھنا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز سے ایک روز پہلے آئسولیشن ختم ہو گی اس لیے یقین سے کچھ نہیں جا سکتا۔آئی پی ایل کھیلنے کے بعد وطن پہنچنے والے ٹرینٹ بولٹ 14 روزہ آسولیشن میں ہیں۔
ٹرینٹ بولٹ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف T20 سیریز میں شرکت غیر یقینی
Nov 16, 2020