لاہور(سپورٹس ڈیسک )فارمولاون ترکش گرینڈ پریکس میں برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے کارنامہ انجام دیدیا۔2008 سے کار ریسنگ کے مقابلوں میں شریک ہونے والے لوئیس نے ایک ہی موقع پر جہاں 7ویں بار ورلڈ ٹائٹل جیتا، وہیں اپنے کیرئیر کی 94ویں ریس بھی کامیاب رہے ہیں۔استنبول میں ہونے والی ریس فارمولاون ڈرائیور لوئیس ہملٹن کے شاندار کیرئیر کی 94 کامیاب ریس رہی۔انہوں نے ترکش گرینڈ پریکس کی فائنل دوڑ میں کامیابی کے ساتھ ہی ساتویں مرتبہ ورلڈ ٹائٹل بھی جیت لیا۔35 سالہ لوئیس ہملٹن نے اس کامیابی کے ساتھ ہی مائیکل شوماکر کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
فارمولاون ڈرائیور لوئیس ہملٹن 7ویں بار ورلڈ ٹائٹل کے فاتح
Nov 16, 2020