صوفیہ اوپن ٹینس: جانک سنر اور واسیک پاسپیل فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اٹلی کے جانک سنر اور کینیڈا کے واسیک پاسپیل نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ جانک سنر نے سیمی فائنل میں فرانس کے ایڈرین مینارینو جبکہ واسیک پاسپیل نے فرانس کے رچرڈ گاسکیٹ کو شکست دی۔صوفیہ اوپن ٹینس کے فائنل معرکے کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہوگیا، اٹلی کے جانک سنر اور کینیڈا کے واسیک پاسپیل نے فائنل میں جگہ بنا لی۔پہلے سیمی فائنل میں اٹلی کے جانک سنر اور فرانس کے ایڈرین مینارینو مد مقابل ہوئے، اٹالین ٹینس پلیئر نے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور چھ، تین سے سیٹ جیت کر برتری حاصل کر لی۔دوسرے سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد جانک سنر نے فرنچ پلیئر کو سات، پانچ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کے واسیک پاسپیل اور فرانس کے رچرڈ گاسکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا، واسیک پاسپیل نے حریف کھلاڑی کو ایک کے مقابلے میں دوسیٹس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...