گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،فرانس حکومت کیخلاف مظاہرہ 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق مسعود کی قیادت میں فرانس حکومت کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں چکلالہ کنٹونمنٹ کے راجہ صدر عدیل، صدر کینٹ بورڈاقبال ورک،جنرل سیکرٹری کینٹ راشد محمود ،انفارمیشن سیکرٹری حمزہ و دیگر نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء نے فرانسیسی صدر کا پتلا اور جھنڈا جلائے شرکاء نے فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ طارق مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس حکومت نے ثابت کیا کہ وہ انسانیت سے کمی کے پرلے درجے پر فائز ہیںکیونکہ کوئی بھی ذی عقل کسی بھی نبی کی شان میں گستاخانہ بات سوچنے سے بھی ڈرتا ہے ،لیکن ہم نے دیکھا فرانس حکومت کی آشیر باد پر وہاں کے میگزین ،اخبارات میں تسلسل کے ساتھ ہمارے پیارے نبی کریم ؐکی شان میں گستاخی کی جسارت کی جارہی ہے لیکن اب ہم فرانس حکومت کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ آئندہ جو گندی زبان نبی کریم ؐکی شان میں گستاخی کرے گی اس کی زبان گدی سے کھینچ لیںگے مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ ہم فرانس کو معاشی طورپر غیر مستحکم کرسکیں 

ای پیپر دی نیشن