راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخاراحمد سروہی اور دیگر دانشوروں نے کہا ہے کہ حضورنبی کریمؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہ کرنا کسی بھی مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور کوئی کسی کے ایمان پر حملہ نہیں کرسکتا، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر جہاں مسلم اُمہ سراپا احتجاج ہے حکومت پاکستان سے اپیل کی جارہی ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوریٰ ہمدرد کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کا موضوع’’بین المذاہب ہم آہنگی کے تقاضے‘‘تھا۔ قومی صدر شوریٰ ہمدرد سعدیہ راشد نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعدضروری ہے کہ مسلم دنیا اقوامِ متحدہ سے نبی کریمؐ سمیت مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کی روک تھام کے لیے قانون سازی کامطالبہ کرے۔ ان حالات میں پاکستان میں ضروری ہے کہ قوم بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دے۔ دیگر دانشوروں میں نعیم اکرم قریشی، پروفیسر نیاز عرفان، ایم طارق شاہین، ایس تنویر نصرت، ڈاکٹر فرحت عباس، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور اسلام الدین قریشی شامل تھے۔
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، افتخاراحمد سروہی
Nov 16, 2020