لیما (این این آئی) پیرو کے سیاسی بحران میں شدت آگئی۔ صدر کو معزول کئے جانے کے بعد سے ان کے حامی سڑکوں پر ہیں۔ مظاہروں میں کئی افراد زخمی اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت لیما کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔ پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے سبب کئی افراد زخمی اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ کانگریس کی طرف سے صدر کو معزول کئے جانے کے بعد سے مظاہرے ملک بھر میں پھیل چکے ہیں۔
پیرو میں صدر کی معزولی کے خلاف احتجاج جاری‘ کئی افراد زخمی‘ متعدد گرفتار
Nov 16, 2020