لفظ ’’پاکستان‘‘ کے خالق  چودھری رحمت علی کا 123 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

Nov 16, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) تحریک پاکستان کے رہنما اور لفظی نام ’’پاکستان‘‘ کے خالق چوہدری رحمت علی کا 123 -واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں منعقد ہوں گی۔ چوہدری رحمت علی 16نومبر1897 کو ضلع ہوشیار پور میں پیداہوئے ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں ‘‘میں آپ نے پہلی بار مسلمانان ہند کی ارض پاک کے لئے لفظ ’’پاکستان‘‘ استعمال کیا اور پھر قائداعظمؒ کی قیادت میں  مسلمانوں نے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا ٰ اللہ کا نعرہ بلند کر کے اپنی منزل پائی۔ چوہدری رحمت علی نے مسئلہ کشمیر پر بھی اقوام متحدہ میں آواز بلندکی ۔ وہ3 فروری1951 کو برطانیہ کے شہرکیمبرج میں انتقال کرگئے تھے۔

مزیدخبریں