پٹرول 1.71 ‘ ڈیزل 1.79 روپے لٹر سستا: مٹی کے تیل‘ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایک روپے 79 پیسے فی لٹر کمی ہو گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔اوگرا نے آئندہ 15روز کے لئے پٹرول 3روپے لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی،نئے نرخوں کا اطلاق رات12بجے سے ہو گیا، پندرہ روز کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن