کوئٹہ (این این آئی) ایران نے بحری حدود کی خلاف ورزی پر 4 پاکستانی کشتیوں کو پکڑ کر عملے کو حراست میں لے لیا۔ سیستان بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر نجف سفاری کے مطابق ایران کی بحری حدود میں آنے والی 4 پاکستانی کشتیوں کو پکڑا ہے اور ان پر موجود عملے کے 20 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کمانڈر نجف سفاری کاکہنا ہے کہ کشتیوں پر موجود پاکستانی عملے کے افراد کو قانونی کارروائی کے لئے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔