بورے والا(نامہ نگار)چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان نائب صدر ملی یکجہتی کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کرآئے آپکی سیرت طیبہ قیامت تک آنیوالے انسانوں کیلیے نجات کا ذریعہ ہے اسلام دین رحمت ہے آپؐنے ہمیشہ امت کو امن کا درس دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی کی میزبانی میں میونسپل کارپوریشن میں منعقدہ چوتھے سالانہ پیغام رحمۃللعالمین ؐسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی،مرکزی وائس چیئرمین پیرجی خالد محمود قاسمی،جنرل سیکرٹری مجلس احراراسلام پاکستان حاجی عبداللطیف خالد چیمہ ، ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی،مولانامفتی محمد عثمان جالندھری،قاری سعید احمد عثمانی،حافظ مقبول احمد ،مولانا سید آصف شاہ بخاری،مولانا عامر اشرف،مولانا نعیم طلحہ،مولانا لقمان حنبلی اور نامور عالم دین مولانا زبیر گوردا سپوری نے بھی خطاب کیا مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ نام نہاد آزادی اظہار کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان ایک ہیں فرانس کے صدر کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی عالمی دہشت گردی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا حکومت پاکستان سرکاری سطح پر فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے سیمینار میں ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے بیٹے اسامہ احمد چوہدری و دیگر بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید عزیزالرحمان شاہ اور حسن افضال آف لاہور نے ہدیہ نعت پیش کیا۔