اٹلی: پہاڑی بکرے اور مارخور اپنی پھرتی اور دشوار گزار سیدھی دیواروں پر چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ تاہم اٹلی میں پائے جانے والے ایلپائن آئی بیکس اتنے پھرتیلے ہیں کہ وہ بالکل سیدھی دیواروں پر بھی چڑھ جاتے ہیں جسے دیکھ کر خود ماہرین بھی حیران ہیں۔ایلپائن کے پہاڑی بکرے اتنے ماہر ہیں کہ وہ اپنے نوکیلے کھروں سے دیوار کو گرفت کرلیتیہیں اور بڑٰی پھرتی سے اس پر چڑھتے اور اترتے ہیں۔ یہ ہنر انہیں اپنے شکاریوں سے بچاتا ہے لیکن وہ بالکل عمودی دیواروں پر بھی آسانی سے چل سکتے ہیں۔اٹلی کے علاقے پائڈومونٹ کے ایک بڑے ڈیم میں بکروں کی مہارت دیکھی جاسکتی ہے۔ مارخوروں کی اس صلاحیت کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں اور اب یہ ایک سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ بالکل نیچے سے ڈیم کے اوپر تک جانے والے بکروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔