عباسی دور خلافت کے دینار و نایاب سکے دریافت 

Nov 16, 2020

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی اور افریقی ملک مصر میں دور قدیم کی اشیاء اور سکے ماضی بھی دریافت ہوتے رہتے ہیں تاہم اس دفعہ مصری حکام کو جنوب مغرب میں نادر سکے اور دینار ملے ہیں جو عباسی دور کے ہیں۔مصری اور روسی ماہرین آثار قدیمہ جنوبی مغربی علاقے الفیوم میں بدیرالبنات کے مقام پر کھدائی کررہے تھے،جس دوران انہیں کاٹن کا تھیلا ملا جس پر مٹی کی مہر ثبت تھی اور مبہم الفاظ میں غیر واضح علامتیں موجود تھیں۔ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے تھیلا کھولا گیا تو اس میں صونے کے 28 دینار اور عباسی دور خلافت کے پانچ چھوٹے سکے برآمد ہوئے۔ا?ثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے ماتحت اسلامی، قبطی اور یہودی نوادر کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر اسماہ طلعت کا کہنا تھا کہ اس علاقے سے یونانی اور رومن دور کی کئی ممیز بھی ملی ہیں۔

مزیدخبریں