اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) جماعت اہل پاکستان کے مرکزی رہنماصاحبزادہ محمد عثمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان صرف خطہ زمین کاہی نہیںبلکہ بائیس کروڑ افراد کے دلوںکی دھڑکن کا نام ہے جوصبح قیامت تک قائم دائم رہے تحریک پاکستان کی طرح استحکام وطن کیلئے بھی اہل سنت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے ہمارا مرناجیناپاکستان کیلئے ہے آزادی کشمیر منزل قریب تر ہے کشمیریوںکی قربانیاںرنگ لا کررہے گی بھارت اپنے تمام انسانیت سوز مظالم اوربربرہت کے باجودکشمیریوںکے حوصلے پست نہیں کرسکا اور نہ آئندہ کرسکے گا ان خیالات کا اظہار انھوںنے گزشتہ روز استحکام پاکستان و آزادی کشمیر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کیصدارت علامہ رضا المصطفی نورانی نے کی جبکہ سمینار سے قاضی ظہورالہی قادری ،صاحبزادہ عامرعثمان، اور دیگرعلما کرام نے بھی خطاب کیاجماعت اہل پاکستان کے مرکزی رہنماصاحبزداہ محمد عثمان غنی نے کہاکہ استحکام وطن کیلئے پوری قوم تمام تراختلافات کے باجود جسم واحد کی مانند متحد ہے پاکستان ہمارا ایمان ہے جس کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنا بھی سعادت سمجھتے ہیں انھوںنے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوںکو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اورپاک فوج کوسلیوٹ پیش کرتی ہے دفاع وطن کے لئے جانیں ہاتھوں رکھ کر اورسروں پر کفن باندھ کر پاک فوج کی پست پر ہونگے انھوں نے کہا کہ بھارت پورے خطے کاامن تباہ کرنے کے درپے ہیںمقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت مظالم کے باجود کشمیری عوام سبز ہلالی پرچم اٹھائے پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلندکرتے ہیں کشمیریوں کی ہرمحاذ پرحمایت جاری رکھی جائے گی ۔