چین امریکہ اور اقوام متحدہ کوبھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینا ہو گا، فائق شاہ 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے امن کو تہہ وبالا کرنے کی مذموم کوششوں کو روکے پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت عالمی اداروں اور ممالک کے سامنے رکھ دئیے ہیں ان ثبوتوں کا جائزہ لے کر فوراً کارروائی عمل میں لائی جائے یہ بھارت کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت ہیں خود عالمی ادارے، امریکن بینک، انسانی حقوق کی تنظیمیں، اور یورپی یونین کے ادارے بھارت کی دہشت گردوں کو مالی معاونت اور داعش کی مدد تسلیم کر چکے ہیں یہ اربوں غریب اور افلاس کا شکار انسانوں کا سوال ہے کہ امن کو تہہ وبالا کرنے کی بھارتی کوششوں کو روکا جائے بھارت اپنی سر زمین پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کے لئے استعمال کر رہا ہے پاکستان میں 83 ہزار شہادتوں کا زمہ دار بھارت ہے کوئی ملک کتنا صبر دکھا سکتا ہے پاکستان نے امن کو اپنا مشن بنایا لیکن بھارتی فاشسٹ حکومت نے ہمیشہ افغان امن عمل، علاقے کی ترقی اور سلامتی میں رکاوٹیں ڈالیںچین امریکہ اور اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...