انٹریونیورسٹیز کنسورشیم اور انٹر بورڈ کمیٹی آف چئیرمین کے مابین معاہدہ

اسلام آباد(نا مہ نگار) انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین (آئی بی سی سی)اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم پاکستان (IUCPSS) نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں - دستخط شدہ معاہدے کے ذریعے دونوں تنظیموں نے ثانوی و اعلی ثانوی تعلیم کی سطح پر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر کام کریں گے جن میں باہمی تعاون اور طلبہ کی کریئر کونسلنگ پر مل کر کام کیا جائے گاطلبہ کو کیریئر سے متعلق مشاورت، انٹرمیڈیٹ کے بعد جامعات میں اپنا شعبہ چننے کی آگاہی پر سیمینارز، ورکشاپس، کانفرنس، کھیلوں کے مقابلے طلبا کنونشن اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد پر اتفاق ہوا اس موقع پر ڈاکٹر غلام علی ملاح سکریٹری IBCC نے اپنے بیان میں کہا کہ طلبا مستقبل کے رہنما ہیں، لہذا آئی بی سی سی کے مینڈیٹ کے مطابق، پاکستان بھر میں تمام انٹرمیڈیٹ بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لئے ایک جامع لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹریونیورسٹیز کنسورشیم اور اس کے ممبر اداروں اور شراکت داروں کے اشتراک سے قومی اور علاقائی ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعہ طلبا کی موثر شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ذمہ دار شہریت اور باہمی تعاون کے اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...