پنجاب فوک نائٹ میں فنکاروں کی شاندارپرفارمنس، شائقین جھومنے پر مجبور 

اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لوک ورثہ میں جاری میلے میں پنجاب فوک نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔لوک موسیقی کی محفل میں مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی فرح آغا تھیں، نظامت کے فرائض مشہورآرٹسٹ مسعود خواجہ اور لبنٰی شہزادی نے ادا کیے جبکہ قربان علی نیازی،افشاں زیبی، رضوانہ خان،شوکت ڈھولی،سائیں ریاض، سائیںمحمداسلم،بشیرلوہار،سائیں اقبال ،ورسٹائل ڈانس گروپ اورسمی لوک رقص پارٹی نے پنجاب نائٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔فنکاروں کی پرفارمنس کولوگوں نے خوب پسندکیا۔ لوک ورثہ کا اوپن ائیر ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھراہوا تھا۔اس موقع پر فرح آغا نے پنجاب پویلین کا بھی دورہ کیااور دستکاروں کے کام کر خوب سراہا۔ ان کہنا تھاکہ پنجاب کے دستکار دنیا بھر میں مشہورہیں، دنیا بھر میں ہاتھ سے بنی ہوئی پاکستانی چیزوں کی بڑی مانگ ہے۔ حکومت دستکاروں کو بین الاقوامی سطح پر اپنے کام پیش کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن