ہربنس پورہ : پولیس اہلکار کا زیادتی میں ناکامی پر بدترین تشدد، بچہ شدید زخمی

لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقے میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر 13 سالہ بچے کو زیادتی میں ناکامی پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیا اور تھانے میںکارروائی کروانے پر اس کے والد کو بھی زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقدمہ کے مطابق پولیس اہلکار عرفان عرف پیلا نے فیصل پارک کے رہائشی محمد ارشد کے 13 سالہ بیٹے کوگھر کی چھت پر لے جاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں ہمسائے سلیم کی چھت پر پھینک دیا۔ ایس ایچ او ندیم کمبوہ کے مطابق بچے سے زیادتی نہیں ہوئی، تشدد کیا گیا ہے۔ ملازم کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا۔ باغبانپورہ پولیس نے7 سالہ بچے کوزیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان قاری مبشر اور شیراز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم مبشر بچے کا استاد تھا، جو اسے 3ماہ سے اپنے گھر میں دینی تعلیم دے رہا تھا۔ گرفتار ملزم مبشر نے اپنے دوست شیراز کے ساتھ مل کر چند روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن