شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ضلع شیخوپورہ کی ٹیچرز کمیونٹی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر ایلیمنٹری سید عامر علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ انہوں نے پری مچیور ترقی دیئے جانے کے ہمارے دیرینہ مطالبہ کو تسلیم کرکے اساتذہ کے دل جیت لئے ہیں اس سے قبل بھی انہوںنے ایجوکیٹرز کو ریگولر کیا جس سے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اب انہوں نے 68اساتذہ کی پری مچیور ترقی کے آرڈر ز کرکے جس ٹیچرز دوستی کا ثبوت دیا ہے اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی جنرل سیکرٹری انجمن اساتذہ پاکستان پنجاب عبدالمجید نعیم نے ظفر اقبال سلہریا ، رانا محمد انور ، سید راشد علی، سعید اقبال جنجوعہ، اصغر علی ڈار، زاہد اختر بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرڈپٹی ڈی ای او تحصیل شیخوپورہ رانا محمد اشرف بھی موجود تھے ۔
پری مچیور ترقی دیئے جانے پر ڈی ای او کے شکرگزار ہیں:انجمن اساتذہ
Nov 16, 2020