یو اے ای کا کورونا کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز، ماہرین کو 10سال کا رہائشی ویزا دینے کا اعلان

Nov 16, 2020 | 15:25

ویب ڈیسک

متحدہ عرب امارات(یو اے ای)نے کہا ہے کہ ملک میں موجود تمام ڈاکٹرز اور وبائی امراض کے ماہرین کو جو کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے میں مدد کررہے ہیں 10 سال کا ویزا دیا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی غیر ملکیوں کا طویل مدتی رہائش حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ عموما انہیں موجودہ ملازمت کے حساب سے صرف محدود رہائشی ویزے دیے جاتے ہیں۔تاہم دولت مند کاروباری حضرات اور انتہائی ہنر مند مزدوروں کو اپنی طرف راغب کرنے کےلیے متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال 'گولڈن' 10 برس کا ویزا پروگرام متعارف کرایا تھا جس میں اب توسیع کی جارہی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ڈاکٹریٹ ڈگری رکھنے والے، میڈیکل ڈاکٹرز، کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیوٹیکنالوجی انجینئرز اس پراگرام کے لیے اہل ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم مستقبل کی ترقی کے لیے باصلاحیت افراد کو اپنانے کے خواہشمند ہیں۔

مزیدخبریں