صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ د نیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی کرونا کی دوسری لہر کاسامناہے۔کوروناکے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صوبائی وزیر نے اپیل کی ہے کہ عوام احتیاط کریں اور ماسک کی پابندی کریں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مارکیٹوں اور تجارتی و کاروباری مراکز پر کرونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔خدا نخواستہ کو رونا پھیلا تو سخت فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کاروباری اور تجارتی، سرگرمیوں کی بندش کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لئے تاجر، صنعت کار اور کاروباری حضرات احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ماسک کے بغیر کس صارف کو ٹریٹ نہ کیا جائے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے، اس لئے احتیاطی تدابیر کا دامن کسی صورت ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔
ملک کورونا کی دوسری لہر کاسامناہے، عوام احتیاط کریں اور ماسک پہنیں، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی اپیل
Nov 16, 2020 | 18:15