کراچی(کامرس رپورٹر)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں مگر پاکستان میں حکومت عوام کو ریلیف نہیں رے رہی ہے بلکہ ان میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پرعمل درآمد سے عوام پرمصائب کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں گے،طلب کی کمی اوررسد میں اضافہ کی توقعات کے سبب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تین ہفتے سے مسلسل کم ہو رہی ہے مگر پاکستان میں اسکی قیمت میں پہلے ہی بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے اوراب اوگرا اسکی قیمت میں مزید اضافہ کی سمری تیار کرچکی ہے جوملک وقوم کے مفادات کے خلاف ہے ۔