ڈھاکہ (این این آئی)قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز کیلئے ڈھاکا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے ہوٹل میں جم سیشن کے بعد میرپور اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ شروع کر دی ،تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن کا آغاز فیلڈنگ ڈرلز سے ہوا، فیلڈنگ سیشن کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا ،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے، ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کی ،دوسری جانب دورہ بنگلا دیش میں قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشنز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، شیڈول (پاکستانی وقت ) کے مطابق 16 نومبر کو صبح ساڑھے 11 بجے، 17 نومبر کو دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر اور 18 نومبر کو شام 5 بجے قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن ہوگا۔
ڈھاکہ،قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈنے ٹریننگ کا آغاز کر دیا
Nov 16, 2021