لاہور( این این آئی)غریب اور پسماندہ طبقے کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیے گئے احساس راشن سبسڈی سے بلوچستان اور سندھ کے عوام کو فائدہ نہ پہنچنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ دونوں صوبوں کی جانب سے ایک کھرب 20ارب روپے کے ششماہی پروگرام کے لیے اپنا 65 فیصد حصہ دینے سے انکار کرنا ہے۔