اسلام آباد+ٹوبہ ٹیک سنگھ(اپنے سٹاف رپورٹر سے/نامہ نگار) گارڈ ن ایونیو اسلا م آباد ہائی وے پر شکر پڑیاں کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے حادثہ رات سوا بارہ بجے کے قریب پیش آیا فیض آباد کی جانب سے آنے والی کرولا کا ر تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے زیرو پوائنٹ کی طرف سے آنے والی بی ایم ڈبلیو اور کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی ۔ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو پمس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسافر بس اور کار کے تصادم میں ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بس الٹ گئی اور کار تباہ ہو گئی ہے۔ بیان کیا جاتا ہے جھنگ سے مسافر بس 495 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف اور کار جھنگ کی طرف جارہی تھی کہ کراسنگ کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں نوید حسین‘ حمیرہ طیبہ زوجہ نوید اور کار ڈرائیور شاہد عباس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
حادثات‘ اسلا م آباد کے چار افراد‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ میںتین مسافر جاں بحق
Nov 16, 2021