اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ایسٹ اویس محمدخان کی عدالت نے خاتون شہری کی طرف سے ساس، دیور اور جیٹھ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے دائر درخواست ثبوت پیش نہ کرنے پر مسترد کردی۔دوران سماعت درخواست گزار سمیرا بی بی نے موقف اختیار کیاکہ میری ساس ساجدہ، دیور شکیل اور جیٹھ جہانگیر نے 20 تولے سونا چرا لیا،وکیل صفائی ایڈووکیٹ عامر ندیم تابش نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اور الزام علیہ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں، دونوں پارٹیوں کے خلاف اس سے قبل بھی قلندرے بن چکے ہیں،درخواست جھوٹ پر مبنی ہے اور درخواست گزار چوری کا ثبوت پیش نہ کر سکی ہے،شہزاد ٹائون پولیس نے بھی اپنے کمنٹس میں چوری کی تردید کی ہے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے عدم ثبوت پر درخواست مسترد کرنے کاحکم سنادیا۔