اسلام آباد(وقائع نگار) سی ڈی اے نے ادارے کے تقریباً 709 افسران کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پرنوٹس جاری کردئیے ہیں۔ جن افسران کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں گریڈ انیس کے 29 گریڈ اٹھارہ کے 175 اور گریڈ سولہ اور سترہ کے 505 افسران شامل ہیں۔ سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن 1992 کے تحت سی ڈی اے کے تمام افسران و ملازمین سالانہ بنیاد پر اپنے اور اپنے خاندان کے ممبران کے تمام اثاثہ جات کی تفصیل ادارے میں جمع کروانے کے قانونی طور پر پابند ہیں۔اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ کروانا سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن کی شق 8.03 بی کے تحت مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ مختلف اوقات میں بذریعہ مراسلہ جات ادارے میں کام کرنے والے افسران و ملازمین کو اپنے سالانہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی بھی ہدایت کرتی رہی ہیتاہم سی ڈی اے ملاز مین نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوے اثاثہ جات جمع نہیں کرائے جس پر ان کے خلاف چیر مین سی ڈی اے کے حکم پر انظباطی کاروائی شروع کی گئی ہے۔یہ کارروائی سی ڈی اے انتظامیہ کا خود احتسابی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
سی ڈی اے کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر 709 افسران کونوٹس جاری
Nov 16, 2021