ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی 


اسلام آباد(خبر نگار)ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی)کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ایچ ایس سی ریاستی انجینئرنگ کارپوریشن کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک حکومتی ملکیتی ادارہ ہے جس کا حصہ مکمل طور پر وزارت صنعت و پیداوار/ وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہے۔ ٹیکسلا میں واقع، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی)نے 1998 میں اپنا تجارتی آپریشن شروع کیا۔ ایچ ای سی کا بنیادی کام بجلی کی تقسیم کرنے والے اداروں کے ذریعے استعمال ہونے والے ہائی وولٹیج الیکٹرک ٹرانسفارمرز کی تیاری کے ساتھ ساتھ ٹرانسفارمرز کی جانچ، مرمت اور آن سائٹ کمیشننگ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ فی الحال، ایچ ای سی کے حصص کی بولی کے لیے ریزرو قیمت کے تعین کے لیے پرائیویٹائزیشن کمیشن (PC) کے ذریعے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، اس سے پہلے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے بولی کا عمل شروع کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...