فتح جنگ ( نامہ نگار) وائلڈ لائف اور پولیس چوکی ڈھرنال کی مشترکہ کاروائی ،غیر قانونی طورپر تیتر کاشکار کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی ڈھرنال کے انچارج ملک منور خان کو اطلاع ملی کی چند افراد ڈھوک ساوا کے علاقے میں تیتر کا غیر قانونی شکا ر کر رہے ہیں اس پر پولیس چوکی ڈھرنال اور محکمہ وائلڈ لائف کے افسران آ صف محمود و اہل کار انسپکٹر ظفر اقبال،محمد یاسین ،علی عمران اور عابد محمود پر مشتمل ٹیم نے مذکورہ بالا مقام پر چھاپہ مار ا تو چند افراد تیتر اور خرگوش کاشکار کرنے میں مصروف تھے جن میں مشتاق احمد ولد عطا محمد بھٹی ،شفیق ولد غلام فرید ،سخاوت ولد صداقت بھٹی سکنائے میکی ڈھوک،آصف علی سکنہ سکھوال،محمد سفیر ،محمد اشفاق،امیر مختیار سکنہ شہرائے سعداللہ ،محمد تصورسکنہ گڑھی حسو خان کو موقع پر قابو کر لیا ملزمان میں سے مشتاق بھٹی سے بارہ بو ر رائفل معہ متعدد رائوند برآمد ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔