سنجوال کینٹ(نامہ نگار)ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس ضلع اٹک کے ملازمین و افسران نے مانسر کیمپ اٹک میں سالانہ فائر پریکٹس کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر عابد خان بھی ہمراہ موجود تھے۔فائر پریکٹس کے دوران جدید اسلحہ جس میں ایس ایم جی،جی تھری اور 9 ایم ایم بریٹا پسٹل شامل ہیں، سے فائرنگ کروائی گئی 200 پولیس ملازمان نے پریکٹس میں شرکت کی فائرمیں بیسٹ فائر کر کے پوزیشن لینے والے اہلکاران میں ریجنل آفیسرنے انعامات و تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کیئے اس موقع پر ریجنل آفیسر نے کہا کہ سالانہ فائر پریکٹس اور دیگر محکمانہ ریفریشر کورسز سے ملازمان کی پیشہ وارانہ استعداد میں اضافہ ہو تا ہے اور فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری آتی ہے اور اٹک کی طرح راولپنڈی ریجن کے باقی تین اضلاع جہلم، چکوال