گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن(ر)صفدر اعوان گوجرانوالہ میں سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن غلام دستگیر خان کی رہائشگاہ پر پہنچے اور لیگی رہنما غلام دستگیر خان کے چھوٹے بھائی سابق میئر غلام قادر خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم غلام قادر خان کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان، میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرؤف مغل، عمران خالد بٹ، صدر چیمبر آف کامرس محمد شعیب بٹ ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر،چوہدری عبدالماجد ایڈووکیٹ، عاطف مسعود بٹ ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلاً گفتگو کی جبکہ لیگی رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے مسلم لیگ ن کیلئے بزرگ رہنما غلام دستگیر خان اور انکے خاندان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا