ان ڈ یکیرڈ سٹاک مارکیٹ میں آنے سے چینی کے نرخوں میں کمی

تجزیہ: محمد اکرم چوہدری
معزز قارئین! ملک میں گزشتہ روز گنے کی کرشنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق 15 نومبر کو پنجاب میں مجموعی طور پر 18شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے ان میں جنوبی پنجاب کی 11شوگر ملیں جن میں اشرف شوگرملز،حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان شوگر ملز، اتحاد شوگر ملز، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز ون اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز  ٹو، آدم شوگر ملز، لیہ شوگر ملز، تاندلیانوالہ شوگر ملز ٹو، شیخو شوگرملز، فاطمہ شوگر ملز اور انڈس شوگر ملز شامل ہیں جبکہ وسطی پنجاب کی 7 شوگر ملیں جن میں سفینہ شوگر ملز، رمضان شوگر ملز، المعیز (Al-Moiz) شوگر ملز ٹو، جے کے شوگر ملز، اور بابا فرید شوگر ملز شامل ہیں۔ وسطی پنجاب کی شوگر ملوں نے گنے کی زیادہ سے زیادہ کرشنگ کے لئے قبل از وقت کرشنگ کا آغاز کیا ہے کیونکہ اس سال پنجاب میں گنے کی فصل بھر پور ہے۔ سندھ میں کرن شوگر ملز نے بھی گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے جبکہ وہاں باقی شوگر ملیں ایک دو دن میں گنے کی کرشنگ شروع کر دیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گزشتہ سیزن کی چینی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ جنوبی پنجاب میں ایک کلو چینی کی ایکس مل قیمت 95 ‘ وسطی پنجاب میں 97 روپے پر پہنچ گئی ہے کیونکہ شوگر ملوں نے اپنا چینی کا ان ڈکلیرڈ سٹاک مارکیٹ میں بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت مزید کم ہو گی۔  آئندہ 10 سے 12 دنوں میں چینی کا فی کلو ایکس مل ریٹ 85 روپے تک آجائے گا۔ مارکیٹ میں نئی چینی آنے میں چند دن لگیں گے۔ 15 نومبر کو سندھ میں بھی ایک کلو چینی کی ایکس مل قیمت 94 روپے سے 94.50روپے رہی۔ ڈہرکی شوگر مل کا ایکس مل ریٹ 94.50روپے، گھوٹکی شوگر مل کا ایکس مل ریٹ 94.25روپے، ایس جی ایم شوگر مل کا ایکس مل ریٹ 94.25روپے‘ نور شوگر مل کا ایکس مل ریٹ 94روپے، رانی پور شوگر مل کا ایکس مل ریٹ 94.10روپے، خیر پور شوگر مل کا ایکس مل ریٹ 94.25 روپے رہا۔ معزز قارئین میرے آج تک کے تمام تجزیوں میں انفارمیشن صحیح ثابت ہوئی ہے۔ میری کسی سے ذاتی مخاصمت نہیں۔ میں صرف عوام کے مفاد کو مد نظر رکھ کر اپنا تجزیہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔ میں نے گزشتہ سال سے اپنی جدوجہد عوام کو معقول قیمت پر چینی ملے اس میں اللہ نے مجھے سرخ رو کیا ہے۔ اب یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ چینی کی صورتحال پر کڑ ی نظر رکھے کیونکہ نادیدہ قوتیں حالات ٹھیک چلتے چلتے  اپنے ناجائز مقاصد پورے کرنے کے لئے اچانک خراب کر دیتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...