گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خسرہ ، روبیلا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ٹارگٹ کے مطابق کم عمر بچوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے ان خیالات کاا ظہار ڈی ایچ او ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خسرہ ، روبیلا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ راہوالی میں مقررہ مراکز اور کڈز سٹیشنز پر ٹارگٹ کے مطابق بچوں کو ویکسین لگادی گئی ہے انہوںنے کہا خسرہ روبیلا مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائیگا ۔
ٹارگٹ کے مطابق بچوں کو خسرہ روبیلاویکسین لگا دی گئی: ڈاکٹر فریحہ اکرم
Nov 16, 2021