چین ، ایران سے کرنسی معاہدے کرنا ہونگے: نعمان کبیر

لاہور(کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو کم کرنے اور دیگر معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے حکومت کو چین اور ایران کے ساتھ کرنسی سویپ معاہدے کرنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے لاہور چیمبر میں کپیسٹی بلڈنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی خطاب کیا۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ بالخصوص چین کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت سے ڈالر پر انحصار کم ہوگا۔  رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مقامی کرنسی میں تجارت سے تجارتی خسارہ میں کمی لانے اور پاکستانی کرنسی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اقتصادی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر تمام طبقات کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ قومی اقتصادی پالیسی بناتے وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کرونا نے دنیا بھر کی معاشیات کے لیے غیرمعمولی چیلنجز پیدا کیے ہیںاور پاکستان کو نازک معاشی صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور کیا ہے۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مکینزم کو بھی موثر بنائے۔ برآمدات بڑھانے کے لیے نئی مصنوعات متعارف کروانا اور نئی منڈیوں کی تلاش ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...