پرویز الہی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں: ڈاکٹر زین علی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا لوگوں کی فلاح و بہود کیلئے ہر وقت میدان عمل میں ہیں عوام کیلے سہولیات فراہم کرنا اولین مقصد ہے ان خیالات کا اظہار ترجمان سپیکر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زین علی بھٹی نے فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا جہاں عوام کیلئے شوگر ،کولیسٹرول ،ہیپاٹائٹس بی سی ، یورک ایسڈ اور شوگر کے فری ٹیسٹ کیے گئے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلیے دن رات کوشاں ہیں، بیان بازی کی بجائے عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں عوامی خدمت کا پودا میرے دادا چوہدری صفدر مرحوم نے لگایا اس کی آبیاری کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں عوام سے ذاتی لگائو ہے آیندہ الیکشن میں سر پرائز دے کر کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن