اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) عراق و شام کی معروف کمپنی الکوبیسی اور الکوثر کے چیف ایگزیکٹیو عبدالقادر عبدالرزاق سلیمان الکوبیک نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس اسلام آباد میں چیئرمین کیپٹل آفس قربان علی اور کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پاکستان میں متعین عراقی سفیر کی سیکرٹری افنان ،، گلگت وومن چیمبر کی صدر علوینہ مجیب بھی موجود تھیں۔ قربان علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دنیا کے اکثریت ممالک کیساتھ وسیع تجارت ہے لیکن بدقسمتی سے عراق اور پاکستان کی تجارت 26ملین ڈالر ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ عراق کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے ۔ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی دونوں اسلامی برادر ملک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور ایف پی سی سی آئی اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش پالیسیاں بنائی ہوئی ہیں لہذا عراق کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے مواقع تلاش کریں۔
عراق،شام کے معروف تاجروں کا ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا د ورہ
Nov 16, 2021