لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی اب ججز بھی دینا شروع ہو گئے ہیں۔نوازشریف نے کہا تھا میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔ثاقب نثار کو اب نوازشریف فیملی اور پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔وقت نے ایک بار پھر ثابت کردیا مسلم لیگ(ن) کو بے گناہ اور جھوٹے مقدمات میں سزا سنائی گئی۔جسٹس شوکت صدیقی،جج ارشد ملک اور جج رانا شمیم کا بیان حلفی نوازشریف کی بے گناہی کی چیخ چیخ کے گواہی دے رہے ہیں۔ ججز کا کام انصاف اور عدل کے تقاضے پورے کرنا ہے جب ججز نظام عدل سے ہٹ کر فیصلے کرینگے تو عدلیہ کے فیصلوں پر انگلیاں بھی اٹھیں گئیں اور بات بھی کرینگے۔
نوازشریف بے گناہی کی گواہی اب ججز نے بھی دینا شروع کردی: سعدیہ تیمور
Nov 16, 2021