لاہور( سٹی رپورٹر) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہدایات پر بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) رانا شاہد نے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کا دورہ کیا ۔اس ضمن میں مختلف سکھ رہنمائوں ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سے ملاقاتیں کیں ۔بورڈ ترجمان کے مطابق انہوں نے جنم دن کی تقریبات کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی۔ رانا شاہد کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر بور الحق قادری اور بورڈ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کے احکامات کی روشنی میں جنم دن کی تقریبات کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے حکومتی ایس او پیزپر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ پاکستان سردار امیر سنگھ و دیگر ممبران نے ٹرسٹ بورڈکے انتظامات پر اپنے اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد کاگورودوارہ جنم استھان کا دورہ
Nov 16, 2021