لاہور( خصوصی نامہ نگار) حمایت اسلام خواتین کالج نیوگارڈن ٹاون میں مصور پاکستان اور انجمن حمایت اسلام کے سابق صدر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں آج بروز منگل پر وقار تقریب کا انعقاد ہوگا۔ جس کی مہمان خصوصی جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال ہوگی جبکہ سینیٹر ولید اقبال خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔ تقریب کی صدارت چیئرمین کالج آفتاب اسلام آغا کریں گے۔
حمایت اسلا م خواتین کالج میں یوم اقبال کی تقریب آج ہوگی
Nov 16, 2021