لاہور( سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 نومبر تا 5 دسمبر 2021 انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں منعقد ہونیوالے عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان جونیئر ٹیم اورآفیشلز کے ویزے جاری کردیئے ۔ اس امر کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے اور قومی دستے کے آدھے سے زائد ویزہ جات بذریعہ کوریئرسروس آج پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کواٹرز لاہور میں موصول ہوچکے ہیں۔
بھارت نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم اور آفیشلز کے ویزے جاری کر دیئے
Nov 16, 2021