پاکستان کے جغرافیائی خدوخال ہر لحاظ سے اہم ہیں،علامہ صادق جعفری

Nov 16, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ڈویژن کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک تاریخ کے بدترین دوراہے پر کھڑا ہے۔حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث وطن عزیزمعاشی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ مقتدر طبقات کی نالائقی، نااہلی اور اختیارات کی کھینچاتانی ریاست کو کمزور کرتی جا رہی ہے۔داعش،القاعدہ اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیمیں ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے ہمارے دروازے پر تیار کھڑی ہیں۔ایسی سنگین صورتحال کو نظرانداز کرنا کسی ناقابل تلافی نقصان کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہ کہا پاکستان کے جغرافیائی خدوخال ہر لحاظ سے اہم ہیں۔طاقت کے توازن کی ایشیا کی جانب منتقلی میں پاکستان کا کردار مرکزی گزرگاہ کی مانند ہے۔ہمیں طاغوتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ااجلاس میں مولانا نژان حیدر ساجدی مولانا ملک غلام عباس جعفری،مولانا رضی جعفری میر تقی طفر سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں