پیما کا خسرہ اور روبیلا سے بچائو  کی قومی مہم کی حمایت کا اعلان

کراچی ( نیوز رپورٹر )پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 9ماہ سے 15 سال سے کم عمر بچوں کو ان بیماریوں سے بچائو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ مرکزی صدر پیما ڈاکٹر خبیب شاہد، صدر پیما سندھ پروفیسر فصیح احمد ہاشمی اور صدر پیما کراچی پروفیسر عبداللہ متقی کا کہنا ہے کہ اس عمر کے بچوں میں خسرہ اور روبیلا کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ اس وقت یہ دونوں بیماریاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہیں جن سے بچائو کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔

ای پیپر دی نیشن